پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کا ایک عظیم کارنامہ، یوٹیوب پر بھارتی اجارہ داری ختم 

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ہم کسی سے کم نہیں، پاکستان میں ڈی بی ایس اور ڈسٹونیا علاج کے بانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہمسایہ ملک بھارت کے ڈاکٹروں کا جواب دینے کے لیے اپنے مریضوں کی تفصیلات یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیں جسے اب تک 12 ہزار کے قریب لوگوں نے وزٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے چند روز قبل ڈی بی ایس پاکستان کی ویب سائٹ بنائی گئی جس کا افتتاح مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کیا۔ بعدازاں پرنسپل پی جی ایم آئی نے ہمسایہ ملک بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے ڈی بی ایس سے وابستہ طبی ماہرین کو پاکستان میں کیے جانے والے جدید طریقہ علاج سے آگاہی کے لیے اپنے مریضوں کے کیسز یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیئے ہیں ۔ ان کے اس کام کو مختلف حوالوں سے نہ صرف طبی ماہرین بلکہ عوام الناس کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی معلومات بیک وقت اردو اور انگلش میں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی بلکہ انگلش زبان کی سوج بوجھ رکھنے والے غیر ملکی بھی بخوبی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ گذشتہ چند روز میں مذکورہ ویب سائٹ کو 12ہزار کے قریب افراد نے وزٹ کیا ہے جبکہ اس سائٹ کے روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ہونے سے اب دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے کیونکہ پہلے صرف بھارتی معالجین کا ریکارڈ یوٹیوب پر دستیاب تھا مگر اب ایسا نہیں اب یوٹیوب پر پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ان کا بخوبی مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…