پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

با جو ڑ میں دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ ایجنسی( نیوز ڈیسک ) پو لیٹکل انتظامیہ کے کامیاب کاروائی۔ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔100 بوری بارود ضلع لوئیر دیر سے باجوڑ ایجنسی سمگل کے کوشش ناکام ۔ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے صبح باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے ضلع لوئر دیر سے باجوڑ 100بوری بارود سمگل کی کوشش ناکام بنادی ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے سرحدی چیک پوسٹ طورغنڈی قذافی پر بارود سے بھرا ٹرک جوکہ دیر سے باجوڑ ایجنسی داخل ہورہاتھا کہ لیویز اہلکاروں صوبیدار حسین اور حوالدار وہاب نے ٹرک کو روک کر تلاشی لی ۔ تلاشی لیتے وقت ڈرائیور گاڑی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تحصیلدار اتمانخیل بخت جہاں اور لیویز فورس نے گاڑی کے تلاشی لیکر بڑی تعداد میں بارود برآمد کرلیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد علی خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بارود کو ٹرک کے خفیہ خانوں اور چیپس کے نیچے چھپایا گیا تھا اور لیویز فورس نے 100 بوری بارود ضلع لوئیر دیر سے باجوڑ ایجنسی سمگل کے کوشش کو ناکام بناکر علاقے کو بڑے تباہی سے بچالیا ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے ٹرک کو تحویل میں لیاہے ۔دریں اثناء باجوڑ ایجنسی کے پو لیٹکل انتظامیہ نے ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…