پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز بارےوزیر داخلہ نےاہم فیصلہ کر لیا

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 10فروری بروز بدھ سے شروع ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے،وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کے دور اقتدار اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں مو لانا عبدالعزیز کیخلاف درج مقدمات کے حوالے سے تمام تر معلومات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ )کے گزشتہ سیشن میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمات ہونے کے باوجود انکی عدم گرفتاری کیخلاف حکومت اور وزارت داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مولانا عبدلاعزیز کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدامات کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی تھیں،ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان بالا میں ان پر اور وزارت داخلہ پر لگائے گے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق چےئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 10فروری سے طلب کر نے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لال مسجد کے خطیب مو لانا عبدالعزیز کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں بھی مولانا عبدالعزیز کیخلاف درج ہونیوالے مقدمات اور ان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تمام تر معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…