اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے نے کاروباری شخصیات کو خوشخبری سناتے ہوئے سامان کی ترسیل کیلئے ’پارسل ایکسپریس‘نامی خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیاہے جو کہ تیز رفتاری کے ساتھ سامان لاہور سے کراچی پہنچائے گی۔پاکستان ریلو ے کی جانب سے یہ خصوصی ٹرین براستہ فیصل آباد لاہور سے کراچی کیلئے اپنے پہلے سفر کا آغاز 10فروری کو کرے گی۔پارسل ایکسپریس 13ڈبوں پر مشتمل ہے اور ضرورت پڑنے پر ڈبوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے جبکہ ایک ڈبے کی صلاحیت 10ٹن ہے۔لاہور سے کراچی کے سفر کا دورانیہ 22گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیاہے کہ خواہشمند کاروباری شخصیات مزید تفصیلات کیلئے لاہور اور کراچی میں واقع ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کے دفاتر سے رابطہ کریں ۔