بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

چناری، لینڈ سلائیڈنگ سے دو مکان تبا ہ ،مکین معجزانہ طور پر بچ گئے

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہٹیاں بالا کا نواحی گاؤں لسدھار میں اچانک خشک لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو نے سے دو مکان تبا ہ مکین معجزانہ طور پر بچ گئے ،بارہ قبریں پھٹ گئی مردوں کی ہڈیاں بھی باہر آگئی قریبی گاؤں لودھی آباد کے درجنوں گھر بھی لینڈ سلائیڈنگ میں آنے کا خطرہ لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطا بق جمعہ کے روز ہٹیاں بالا کا نواحی گاؤں لسدھار اچانک خشک موسم میں سرکنا شروع ہو گیا جسکے نتیجہ میں دو مکان تباہ اور درجن قبریں بھی پھٹ گئی لسدھار گاؤں کے سرکنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاؤں لودھی آباد کے تقریبا 60رہائشی گھر بھی لینڈ سلائیڈنگ میں آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے گاؤں میں اچانک لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے چےئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید جواد ہمدانی کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اشفاق ظفر نے کہا کہ لسدھار گاؤں کے سرکنے سے لودھی آباد کی آبادی بھی خطرات سے دو چار ہے اگر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ نہ رکا تولودھی آباد کے گھر بھی تباہ ہو سکتے ہیں انھوں نے اس موقعہ پر متعلقہ حکام سے بھی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھیں متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے اور آبادی کی انخلاء کے لیے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی اشفاق ظفر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر متاثرین کی ہر ممکن مدد کر نے میں کسی قسم کی کوتائی نہیں کر ے گی وزیر اعطم آزاد کشمیر ذاتی طور پر توجہ دیتے ہوئے متاثرین کا متبادل بندوبست کریں یاد رہے کہ 2005میں آنے والے زلزلہ کے بعد بننے والی زلزلہ جھیل چند سال قبل ٹوٹ کر اس گاؤں سے ٹکرا گئی تھی جس وجہ سے لسدھار گاؤں کی بنیادیں ہل گئی تھی کئی سال گذرنے کے بعد جمعہ کے روز سے اس گاؤں نے سرکنا شروع کر دیا ہے لودھی آباد گاؤں کے مکین بھی پہلے زلزلہ میں متاثر ہو کر اس جگہ آباد ہوئے تھے اب ایک بار پھر انھیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اگر حکومت اور انتظامیہ نے فوری ان لوگوں کا متبادل بندوبست نہ کیا تو سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں مکانوں کے تباہ ہو نے کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…