اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، کوئٹہ،قلات ٗ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہفتہ سے اتوار تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخواہ، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ٗمتوقع بارش کے پیش نظر خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخواہ کے بارانی علاقوں میں گندم،چنا اور دالوں کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ریکارڈکیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت استور منفی 06، پاراچنار ، گوپس، سکردو، کالام منفی 05، دیر، گلگت، ہنزہ منفی 03، قلات، کوئٹہ، بگروٹ، چترال منفی 02، راولاکوٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔