کراچی(نیوز ڈیسک) نیب نے اربوں روپے کی کرپشن اور زمینوں پر قبضے کے خلاف گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کے اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزام میں نیب نے ملزم عاصم حسین کے خاندان کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق ضیاالدین ٹرسٹ کے ٹرسٹیز میں شامل کو چیئرمین اور ڈاکٹر عاصم کی والدہ‘ بیٹی اور بیٹے کے علاوہ‘ ان کی بہن‘ اہلیہ اور داماد سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ضیاالدین اسپتال کی انتظامیہ میں شامل ڈاکٹر عارف حسین ، ڈاکٹر شائق ، ڈاکٹر کاشف اور صفدر سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔ڈاکٹر عاصم اور ضیاالدین اسپتال کے ٹرسٹیز میں شامل اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلایا اور غیرقانونی طور پر اثاثہ جات بنائے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خاندان سے منی لانڈرنگ اور ٹرسٹ اسپتال کے نام پر سرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات بھی کی جائیں