راولاکوٹ(نیوزڈیسک) آزاد کشمیرکے آئندہ عام انتخابات کے لیے حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے اتحاد کی طرف سے عتیق خان کو متفقہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے اور صدر آزاد کشمیر کا عہدہ واپس پاکستان پیپلز پارٹی دینے کی تجویز پر اتفاق رائے کرلیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اتحاد میں کلیدی رول موجودہ صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان نے ادا کیا ۔ صدر ریاست نے چوہدری غلام عباس کی برسی میں جا کر اس اتحاد کی شروعات کا آغاز کیا ۔آصف اشرف کے مطابق اگلے مرحلے میں کشمیر کونسل کے انتخابات میںمسلم کانفرنس کے امیدوا صغیر چغتائی کو دوبارہ کامیاب کروا کر نئے انتخابی اتحاد کی بنیاد رکھ دی جائیگی ۔ بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کی طرف سے نواز شریف حکومت کی چوہدری غلام عباس کی مزار کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف رد عمل بھی اسی اتحاد کی پالیسی کا حصہ تھا ۔ اتحاد کے تحت بلاول بھٹو زرداری اور عتیق احمد خان آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں انتخابی جلسوں سے ایک ساتھ خطاب کریں گے ۔ اس اتحاد کے تحت چکسواری سے چوہدری عبدالمجید ، میرپور سٹی سے چوہدری اشرف ، برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف ، بھمبر سے چوہدری انوارالحق ، کوٹلی سٹی سے ملک نواز ، نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی ، سہنسہ سے راجہ افتخار ، چڑھوئی سے چوہدری یسین ، کھوئی رٹہ سے مطلوب انقلابی ، بلوچ سے فہیم ربانی ، عباسپور سے عبدالقیوم نیازی ، ہجیرہ سے غلام صادق خان راولاکوٹ سے صدر یعقوب خان کی مرضی کے مطابق ، پاچھیوٹ سے عتیق خان کی مرضی کے مطابق ، دھیر کوٹ سے عتیق خان ، وسطی باغ سے راجہ یسین ، شرقی باغ سے قمر زمان ، فاروڈ کہوٹہ سے فیصل راٹھور ، وادی نیلم سے میاں وحید ، کوٹلہ سے جاوید ایوب ، لچھراٹ سے مرتضیٰ گیلانی ، دارالحکومت سے پیپلز پارٹی کی مرضی کے مطابق ، کھاوڑا سے ثاقب مجید راجہ ، ہٹیاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار ہونگے ۔ ڈوڈیال ، کھڑی شریف ، سماہنی گھڑی دوپٹہ سے امیدواروں کا انتخاب حالات کے مطابق کیا جائیگا ۔ سدھنوتی سے علامہ سعید یوسف متفقہ امیدوار ہونگے ۔ اس اتحاد کا مقصد ن لیک کو عام انتخابات میں جیت سے روکنا ہے ۔
آزادکشمیر کا نیا وزیراعظم،د وبڑی جماعتوں نے فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































