پشاور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیوروخیبرپختو نخوا نے تین ماہ مےں کرپٹ افراد سے وصول ہونیوالی رقم کی رپورٹ جاری کردی ۔ اٹھارہ کرپٹ افسران سے صول کی جانے والی آٹھ کروڑ روپے کا چیک بھی صوبائی حکومت کو حوالے کردیا گیاہ۔ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا شہزاد سلیم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران کرپٹ افراد سے دو سو اٹھارہ ملین روپے سے زائد کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ ڈی جی نیب نیب کا کہنا تھا کہ آٹھ کروڑ اٹانوے لاکھ روپے کا ایک اور چیک صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ۔ مطلوبہ رقم بارہ کیسوں میں مختلف محکموں کے اٹھارہ افسران سے وصول کیے گئے ہیں۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب بغیر کسی ثبو ت کے کسی کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔جوبھی کرپشن میں ملوث ہوگا انکے خلاف بھرپورکاروائی ہوگی۔