پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دوست ملک کی سیاسی پناہ کی پیشکش

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک متفرق درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو نظربندی کے دوران دوست ملک نے سفارتی ذرائع سے سیاسی پناہ کی پیش کی جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی تھی۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بیان حلفی لیا جائے کہ افتخار چوہدری اور ان کے خاندان کو سیکورٹی خدشات نہیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ مذکورہ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سیکورٹی خدشات کے باعث بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے عدالتی فیصلہ کے خلاف وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 4 فروری کو ہو گی۔ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد گھر میں نظربندی کے دوران سابق چیف جسٹس کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا ، افتخار چوہدری کو سفارتی ذرائع سے ایک دوست ملک نے کچھ عرصہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا کہا مگر انہوں نے شکریہ کے ساتھ پیشکش مسترد کر کے سیاسی پناہ قبول نہیں کی ، اگر افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس بھی لی گئی تو وہ ملک نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…