کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں ، ہوشاپ گوادر شاہراہ کا افتتاح کر دیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے ۔193 کلو میٹر طویل شاہراہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ، تیرہ ارب روپے کی لاگت سے اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں تیار ہوئی۔ شاہراہ کی تعمیر سے گوادر سے انڈس ہائی وے کا سفر 400 کلومیٹر کم ہو گیا۔193 کلو میٹر طویل ہوشاپ ، تربت ، گوادر شاہراہ کا آج افتتاح ہوا،وزیراعظم نواز شریف نیشاہراہ کا افتتاح کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں بلوچستان کے گورنر ، وزیراعلیٰ ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بھی شرکت کی۔ہوشاپ تربت شاہراہ کو 13 ارب روپے کی لاگت سے18ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،اس کی تعمیر سے گوادر سے انڈس ہائی وے کا سفر 400 کلومیٹر کم ہوگیا۔شاہراہ کی تعمیر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے خصوصی دلچسپی لی۔شاہراہ ایف ڈبلیو او نے تعمیر جس کے دوران ادارے کے26جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔