اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما و سینیٹر کلثوم پروین کے بھائی حاجی محمداسلم انتقال کر گئے مرحوم محمدعابد کے والد ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کے خالو ،ڈاکٹر حمید شاہ کے بہنوئی تھے جنہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی انکی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن بروری میں جاری ہے بدھ کو آغا شہریار درانی ،مسلم لیگ(ن) سینئر نائب صدر ملک ابرار محمود ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما طاہر محمود خان ،بی این پی (عوامی) کے ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، سردار سربلند جوگیزئی ،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات علاؤ الدین کاکڑ،سیف زہری ، داود کھرل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انکی رہائش گاہ پر جاکر اظہار تعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناء مرحوم کی رسم سوئم آج (جمعرات) کو سہ پہر 12بجے انکی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔