اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے ۔اعترازاحسن نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) پی آئی اے کی نجکاری نہیں کررہی ہے بلکہ خود ہی اس قومی اثاثے کوخرید لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ایک منصوبہ ہے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ والے اپنی بین الاقوامی بلیک منی کووائٹ کرنے کے لئے اپنا سرمایہ کسی بین الاقوامی کارپوریٹ ادارے کے ذریعے بنا کر اْسے بدل کر واپس لے آتے ہیں۔