اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف صحافی وتجزیہ گار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ بھی کرنا ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر پی آئی اے کی نجکاری کی طرف جانا چاہئے تھا، ن لیگ اپوزیشن میں ہوتی ہے تو وہ بھی ایسی ہی سیاست کرتی ہے جو آج اپوزیشن کررہی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پرعمران خان کی احتجاجی مہم پر تجزیہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی احتجاجی مہم کامیاب نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی عمران خان کی احتجاجی مہم کا بھرپور ساتھ نہیں دے گی، حکومت اورنج ٹرین منصوبہ بنا کر سیاسی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتی ہے، اورنج ٹرین منصوبہ کیلئے چین کی حکومت نرم شرائط پر قرضہ دے رہی ہے، حکومت دو سال قبل اورنج ٹرین منصوبہ شروع کردیتے تو مشکلات سامنے نہ آتیں۔