بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس،بڑی خبرآگئی

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تحقیقات کا دائرہ ملزموں کے بیانات تک محدود، تفتیشی ٹیم کی برطانیہ اور سری لنکا روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ کی عدم دلچسپی کے باعث تحقیقات کا دائرہ ملزموں کے بیانات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے،جائے وقوعہ کے معائنے اور شواہد اکٹھے کرنے کے لئے ٹیم کی برطانیہ اور سری لنکا روانگی بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے، ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئیوزارت داخلہ کو خط لکھ کر بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی تاہم ایف آئی اے کو تاحال خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے معائنے اور شواہد اکٹھے کرنے میں تاخیر سے قتل کیس کی تحقیقات اور ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا کہ ٹرائل کو رٹ میں شواہد پیش کرنے میں تاخیر کا فائدہ ملزموں کو ہوسکتا ہے،تحقیقات کے عمل میں تاخیر سے مقدمے میں نامزد ملزمان کو کلین چٹ بھی مل سکتی ہے، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ہائی پروفائل کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش صرف ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم کے دفعہ 164 کے بیان تک محدود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…