لاہور (نیوزڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم لیڈر عزیر بلوچ نے ان اطلاعات کے بعد وعدہ معاف گواہ بننے کی اقرار کیا ہے کہ اسکے سابق باسز نے اسکے قتل کی اجازت دیدی تھی تاکہ اسے خفیہ اداروں کے سپرد نہ کیا جاسکے۔ عزیر بلوچ کے معاملے سے باخبر ذرائع نے ’’دی نیشن‘‘ کوبتایا کہ عزیر بلوچ کو اسکے مخالف گینگز کے ہاتھوں یاکسی مقابلے میں مارنے کی سازش کی جا رہی تھی، یہ سب اسوقت کیا جانا تھا جب اسکی عدالت پیشی کے موقع پر اسکے ساتھیوں کی جانب سے اسے چھڑانے کی کوشش کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق اسے مارنے کی ایک سازش یہ بھی تیار تھی کہ امارات کے حکام اگر اسے سویلین اداروں کے سپرد کرتے تو اسے جیل میں ہی قتل کردیا جاتا۔ عزیر بلوچ نے ان سازشوں کا علم ہونے کے بعد اپنے سابق آقائوں کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کیا۔ امارات میں حکام کو اس بات کے ٹھوس ثبوت ملے تھے کہ عزیر بلوچ کو اگر امارات کے چکر لگانے والوں کے ہی سپرد کردیا گیا تو اسے قتل کردیا جائیگا جس کے بعد عزیر بلوچ کو خفیہ طور پر گزشتہ سال سکیورٹی ایجنسی کے سپرد کیا گیا جہاں سے عزیر کو پشاور لایا گیا۔ عزیر بلوچ کوگرفتاری سے تین روز قبل ہی کراچی لایا گیا تھا۔ پشاور میں موجودگی کے دوران عزیر بلوچ نے 50 منٹ کی ویڈیو میں تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں جس میں زرداری، شرجیل میمن، اویس ٹپی اور ذوالفقار مرزا سمیت پی پی رہنمائوں کیخلاف انکشاف کئے ہیں۔ عزیر بلوچ نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے اہم گواہ خالد شہنشاہ کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































