پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کاآرمی چیف سے ملاقات کرنے کااعلان

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں آرہی ہے قومی ائیر لائن کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کی بجائے ان کو بلڈوز کیا گیا۔لوگوں پر گولیوں کا چلناآمریت میں دیکھا تھااتنی طاقت کا استعمال تو پرویزمشروف نے بھی نہیں کیا جتنا نواز شریف نے کیا انہوں نے وزیراعظم کو جنرل نواز شریف کا لقب بھی دے ڈالا ،،کپتان نے پشاور کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم بھی کیا عمران خان نے کہا کہ بہت جلد قلعہ بالاحصار کے حوالے سے پرویزخٹک کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرونگا انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے قیام سے شہریوں کو تفریخ کا موقع اپنے ہی شہر میں میسر ہوگا جبکہ نوجوانوں کے لئے بہت جلد کھیلوں کے میدان اور جدید سینما گھر بھی تعمیر کئے جائے گئے ،، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پلوسی روڈ پر صوبے میں اپنی نوعیت کے پہلے چڑیا گھر کی افتتاخی تقریب اور بعدازاں محکمہ جنگلات کے ملازمین سے خطاب کے دوران کیا ،،خیبرپختونخوا حکومت نے 29ایکٹر اراضی پر چیڑیا گھر تعمیر کرنے کا افتتاخ کردیا ،، چڑیا گھر تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائیگا پہلے مرحلہ پر ایک ارب 29کروڑ روپے کی لاگت آئے گی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ لوگ سیر وتفریخ کیلئے اسلام آباد اور دیگر شہروں کا رخ کرتے ہے چڑیا گھر کے قیام سے عوام کو اپنے ہی شہر میں تفریخ کے موقع فراہم ہوگا عمران خان نے کہا کہ بہت جلد عوام کیلئے جدید سینما گھر بھی تعمیر کئے جائے گئے جبکہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان بھی بہت جلد تعمیر ہونگے مرکزی حکومت کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ قومی ائیر لائن کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کی بجائے مرکزی حکومت نے ان کو بلڈوز کیا لوگوں پر گولیوں کا چلناآمریت میں دیکھا تھااور اب جنرل نواز شریف کے دور میں بھی دیکھ رہے ہیں وزیراعظم نواز شریف آمریت کی پیدوار ہے انہیں جمہوریت کی سمجھ نہیں آتی ،،پیپلزپارٹی کے دور میں بے روزگاری کا ریکارڈ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توڑدیا پنجاب میں ایک فلائی اوورپر 211کروڑ روپے لاگت آتی ہے جبکہ پشاور میں باب خیبرفلائی اور پر 83کروڑ روپے لاگت آئی ہے موجودہ حکومت نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 98فیصد اضافہ کیا ہے اور گیس پر 68فیصد ٹیکس لگایا ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جائیگا،، کپتان کا کہناتھا کہ مٹرو بس اور اورنج ٹرین سے تبدیلی نہیں آتی انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے سے معاشرہ ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے قلعہ بالاحصار کے حوالے سے بہت جلد وزیراعلی پرویزخٹک کے ساتھ ملکر جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرونگا اورقلعہ بالاحصار کوسیاحتی مرکز بنائیں گے۔بہت جلد عوام صحت کے شعبے میں بھی تبدیلی دیکھائیں گے، دو سال لگے صحت میں ایکٹ لانے کیلئے اور ایک سال ڈاکٹروں کو منانے کیلئے لگایا مٹھی بھر ڈاکٹر صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے روڑے اٹکا رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر سمجھوتا نہیں کرے گی محکمہ پولیس سمیت انتظامیہ کو غیر سیاسی کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…