راولپنڈی (نیوز ڈیسک) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب مزدوروں کا انڈر ایسٹی میٹ کیا تو آپ کی خبر نہیں ۔ پی آئی اے ملازمین کیساتھ احتجاج میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کیساتھ کھڑے ہوں گے اگر آپ نے گولی چلانی ہے تو پہلے ہم پر چلائیں پی پی نے آپ کے گرد ضیاءالحق کیخلاف بھی آواز اٹھائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد بہی حکومت کلے ہاتھ پاﺅں کا نپنے لگے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگرطالبان شہید کریں بات سمجھ آتی مگر یہاں تو حکومت ہی اپنے بچوں کا ماررہی ہے میں سمجھاتھا کہ ضیاءالحق مر گیا مگر کل پھر زندہ گھوم رہا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری نہیں کی جائیگی مجھے سمجھ نہیں آرہی آپ اس وقت جھوٹ بول رہے تھے یا اب سچ بول رہے ہیں ۔