پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

لال مسجد آپریشن، مشرف سمیت سب کو معاف کرنے پرتیارہوں، مولاناعزیز

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیشن جج راجہ آصف محمود نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی شرانگیز تقریر اور سول سوسائٹی کے کارکن کو دھمکیاں دینے کے2مقدمات میں50,50ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے25 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ وہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کیخلاف فوجی آپریشن کے ذمے دار پرویز مشرف سمیت تمام کرداروں کو معاف کرنے کو تیار ہیں، اسکا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائیگا، معافی کے پیچھے کوئی دباو¿ یا ڈیل نہیں۔ اس عمل سے انکے عزیز و اقارب خوش نہیں تاہم انہیں منا لیں گے۔سماعت کے موقع پر ا?بپارہ پولیس نے رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری سے اسلام آباد میں نقص امن کا شدید خطرہ تھا، اس لیے حراست میں نہیں لیا گیا۔ملک میں اسلامی قوانین پر عمل درآمد ہو رہا ہوتا تو پرویز مشرف سے یہ غلطی سرزد نہ ہوتی، پرویز مشرف میرے بھائی ہیں مشاورت کے ساتھ انھیں معاف کردوں گا۔ دوسری جانب لال مسجد شہداءفاو¿نڈیشن کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے معافی کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپریشن کے کرداروں کو معاف کیا تو مولانا عبد العزیز کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…