ملاکنڈ (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں انسداد گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ابتدائی طورپر سامنے آنیوالی معلومات کے مطابق سلیمان نامی فرد کو نوشہرہ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیاگیا ۔ بتایا جارہاہے کہ ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر کی گئی تھی ۔ سلیمان پر سال 2010 اور 2012 میں متعدد اسکولز کو بم دھماکوں سے اڑانے کا الزام ہے اور گذشتہ تین سال سے مفرور تھا۔گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔