پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میں میونسپل گرلز انٹر کالج پر حملے کی اطلاع کے بعد طلباءکو چھوٹی کرادی گئی ہے ۔ گرلز کالج میں مشکوک افراد کی موجودگی اور بم کی اطلاع ملے پر پرنسپل نے فوری طورپر چھٹی دیتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس حکام کے مطابق کاج کو مکمل طورپر خالی کرالیاگیا ہے جبکہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کالج میں حفاظتی مقامات پر لگے سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو چیک جاری ہے ۔حملے کی اطلاع ملتے ہی والدین پریشانی کے عالم میں کالج کے باہر جمع ہوگئے ، جبکہ کچھ اپنے بچوں کوگھر لے جاچکے ہیں ۔ پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے سنیپ چیکنگ شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی بارے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔