ٹانک(نیوز ڈیسک )ٹانک میں نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے کئی گھنٹے لائن میں کھڑا قبائلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا سے تعلق رکھنے والا آئی ڈی پی سفیر برکی نامی شخص پولیٹیکل کمپاﺅنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں واقع نادرا رجسٹریشن سینٹر میں صبح سے شناختی کارڈ کے ٹوکن کے حصول کیلئے لائن میں کھڑا تھا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اس کا نمبر تو نہیں آیا لیکن اسے دل کا دورہ ضرور پڑگیا جس نے اس کی جان ہی لے لی۔آئی ڈی پیز کا کہنا ہے کہ روزانہ شناختی کارڈ کے لئے سارا دن لائنوں میں کھڑے رہنے کے باوجود انہیں ٹال دیا جاتا ہے جبکہ باہر بیٹھے ایجنٹ پیسے لے کر یہ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ اور گور نر سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں اور نادراآفس جنوبی وزیرستان میں اسٹاف اور مشینری کی کمی کو دور کیا جائے۔
ٹانک, شناختی کارڈ کیلئے لائن میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
باپ بیٹے نے شادی کےر وز بیٹی کو قتل کردیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار















































