اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے این اے 89جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔الیکشن ٹریبونل فیصل آبادنے9اپریل2014کواحمدلدھیانوی کی درخواست پرفیصلہ سنایا، الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے شیخ محمد اکرم کی رکنیت نامزدگی میں ولدیت اورشناختی کارڈکے غلط اندراج کے باعث معطل کر دی تھی اور احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا جس پر ن لیگ کے شیخ محمد اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ۔سپریم کورٹ نے 8دسمبر2015 کونے این اے89 میں ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کیاتھا۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے اے این اے89جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کااحمد لدھیانوی کی کامیابی کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ن لیگ کے شیخ اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔