کراچی(نیوز ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے میں جاری احتجاج اور مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ایئر بلیو کو اضافی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی، یہ اضافی پروازیں کراچی سے لاہور، اسلام آباد، لاہور اسلام آباد سے کراچی کیلئے آج سے شروع کی جائے گی۔اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کے ترجمان نے پروازوںکا شیڈول بھی جاری کردیا، سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایئربلیوکو اضافی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنسایئربلیوکوحاصل ہوسکے جبکہ کراچی میں ایک اور ساہین ائیرویز بھی نجی شعبے میں چلائی جارہی ہے لیکن حکمرانوں نے پی آئی اے میں جاری احتجاج کا فائدہ اپنے ہی ایک وفاقی وزیرکودینے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے رات گئے ائیربلیو کی اضافی پروازوںکا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا، ائیر بلیوکے مالک مسلم لیگ میں شامل ایک وفاقی وزیرہیں جو پی آئی اے کے سابقہ ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔