اسلام آباد(نیوزڈیسک) مولانا عبد العزیز نے پرویز مشرف سمیت تمام کرداروں کو معاف کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، خطیب لال مسجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ان کے مسلمان بھائی ہیں، معاف کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔مولانا عبد العزیز تو معافی تلافی کیلئے تیار ہیں لیکن ان کے وکیل طارق اسد کہتے ہیں کہ لال مسجد آپریشن کے کرداروں کو معاف کیا گیا تو مولانا عبد العزیز کے خلاف ہی مقدمہ درج کرائیں گے۔ دوسری جانب اسلام ا?باد کی مقامی عدالت نے دو مقدمات میں مولانا عبد العزیز کی ضمانت منظور کر لی ہے۔