لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ، سڑک کنارے پھینکی گئی لاش کو پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم 16 سالہ لڑکی کی لاش گزشتہ روز اسلامپورہ کے علاقے اکرم پارک مین بازار سے برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے رات گئے پھینکا اور فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا۔ ایس پی سٹی ہارون جوئیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی برہنہ حالت میں تھی جسکے جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش پھینکی گئی۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہل علاقے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جمع ہوگئے،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے کڑی سزادی جائے۔