کراچی (نیوزڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی اہلیہ ثمینہ عزیربلوچ نے کہا ہے کہ ڈر ہے میرے شوہر کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائے گا۔فریال تالپورکو ’ادی ‘کالقب عزیر بلوچ نے دیا، پیپلز پارٹی والے ساتھ نہیں دینا چاہتے تو عزیر کو دہشت گردبھی نہ کہیں،شرمیلافاروقی میرے گھرپرآئی تھیں،اب کہتی ہیں کہ عزیرکونہیں جانتی ۔شرجیل میمن عزیر بلوچ کو اپنا چھوٹا بھائی کہتے تھے ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ثمینہ عزیر بلوچ نے کہا کہ میرے شوہر کو دسمبر 2014ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔ دبئی ایئرپورٹ پر انٹرپول نے میرے شوہر کو گرفتار کیا ہم دبئی سے مسقط جا رہے تھے۔بچے بھی ساتھ تھے ¾کسی نے ہمارے لئے آواز نہیں اٹھائی۔ پیپلز پارٹی والے ساتھ نہیں دینا چاہتے تو عزیر کو دہشت گردبھی نہ کہیں۔ نوازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔ لوگوں کو پکڑ کر عزیز بلوچ کے ساتھ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ عزیر بلوچ نے پی پی کیلئے بہت کچھ کیا۔انہوں نے کہاکہ فریال تالپورکو “ادی “کالقب عزیر بلوچ نے دیا،شرمیلافاروقی میرے گھرپرآئی تھیں،اب کہتی ہیں کہ عزیرکونہیں جانتی ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ ارشدپپوکولیاری کے لوگوں نے مارا،عزیر بلوچ نے نہیں۔نبیل گبول صرف دشمنی نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ثانیہ نازاورجاویدناگوری نے وفانہیں کی۔ثمینہ عزیربلوچ نے کہاکہ ہم ذوالفقارمرزاکے شکر گزارہیں جواب تک عزیرکوبھائی کہتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ میرے شوہر کراچی ایئرپورٹ سے ہی دبئی گئے تھے ۔میرے شوہر دہشت گرد نہیں ایک سیاستدان ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فریال تالپور عزیر بلوچ کو بھائی اور مجھے بھابھی کہتی تھیں ۔