کراچی(نیوزڈیسک) عزیر بلوچ کو میں نے گرفتار کرایا،اہم سیاستدان کا اعتراف،سینئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی دبئی میں موجودگی کی اطلاع عام شہری کے طور پر میں نے وزارت داخلہ کو دی تھی، مجھے عمان سے اطلاع ملی کہ عزیر بلوچ نے دبئی میں غنی کے نام سے ایرانی پاسپورٹ رکھا ہوا ہے،عزیر بلوچ نے مجھ سے رابطہ کر کے سرینڈر ہونے کی پیشکش کی تھی، ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کو لیاری میں فری ہینڈ دیا، عزیر بلوچ معاملے کی تحقیقات ذوالفقار مرزا سے شروع کی جائیں۔یہ انکشاف نبیل گبول نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔