اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف کے دور میں اتنا ظلم نہیں تھا جتنا نواز شریف کےدور میں ہوا،عمران خان

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں اتنا ظلم نہیں تھا جتنا نواز شریف کےدور میں ہوا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ عوام پرگولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے، کراچی میں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی، پی آئی اے نے کئی ملکوں کی ائرلائنز بنانے میں مدد کی۔ پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے انہوں نے دوسری ایئرلائنز کےلئے روٹ فراہم کئے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے حکومت نے جو بل پیش کیا گیا اس پر کسی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ نجکاری تب کامیاب ہوتی ہے جب ملک کے لوگوں کو فائدہ ہو، نجکاری کے حوالے سے حکمرانوں کا ماضی بہت خراب ہے، ان کے گزشتہ دور حکومت میں جس بینک اور سیمنٹ فیکٹریز کی نجکاری کی گئی، ان کی اگر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے تو یہ واضح ہوجائے گا کہ انہوں نے کس طرح اپنے منظورنظر لوگوں کو نوازا تھا۔عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت کو معاشی لحاظ سے مشکل ترین دور کہا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود اس وقت ڈیزل پر 22 فیصد ٹیکس تھا لیکن اس وقت تجربے کار ہونے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے تو ڈیزل پر ٹیکس کی شرح 98 فیصد ہے۔ گیس پر 68 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ایک جانب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے تو دوسری جانب بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اورنج ٹرین 200ارب روپے کا قرضہ لے کر بنارہے ہیں ،جن علاقوں میں پینے کا پانی نہیں وہاں ٹرین چلارہے ہیں ، ایک وزیر کا گھر بچانے کے لئے اورنج ٹرین کا روٹ کچی آبادی کی طرف کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں اتنا ظلم نہیں تھا جو نواز شریف کےدور میں ہوا۔ یہ جمہوری آمریت کا دور ہے ، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی غلط پالسییوں کے خلاف 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یہ احتجاج اسلام آباد کے ڈی چوک بھی پہنچ سکتا ہے۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…