لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی، اراکین سے زیادہ ’’مہمانوں‘‘ کی آمد کا انکشاف جبکہ سیکورٹی و پارکنگ کے ساتھ ساتھ آنے والے افراد کیلئے چائے پانی کا بھی مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی سرکاری و غیر سرکاری کاموں میں معاونت اور حلقے سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے میل ملاقات کیلئے ’’مہمانوں‘‘ کو اسمبلی آنے کا کہہ دیتے ہیں تاہم خود کسی میٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے افراد اسمبلی میں ہی ’’انتظار‘‘ کرنے کی ضد پر سیکورٹی اہلکاروں سے الجھ بھی پڑتے ہیں جس کے بعد سال2015 میں سیکورٹی اہلکاروں سے ان بن کی وجہ سے ’’تو تو میں میں‘‘ کے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔