اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک طرف قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے تو وہیں حکومت نے ادارے کو سدھارنے کے لئے جرمن شہری کو پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے جرمن شہری ہلڈرن برن کو پی آئی اے کا نیا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن شہری ہلڈرن برن کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لئے انہیں ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ دینے کے علاوہ پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی ہے