لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کو ان کے بھائی چوہدری رمضان نے عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری محمد رضوان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چوہدری رمضان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے اپنی سوانحہ عمری میں ان کیخلاف کئی جھوٹ لکھیں گے جس پر انہیں کافی افسوس ہوا ہے۔ اس حوالے سے وہ اپنے وکیل سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد چوہدری سرور کو عدالت لے کر جائیں گے۔ اس حوالے سے چوہدری سرور نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کے رویے پر افسوس ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کہیں گے