لاہور(نیوزڈیسک)تعلیمی اداروں کے پانی کے ٹینکوں میں زہر ملانے کے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں قائم پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کو حساس ترین قرار دیا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کو چھتوں اور ٹینکیوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی ادروں کے سربراہاں نے چیک اینڈ بیلنس کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہیں اور چھتوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کے نام ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا نیا حربہ سامنے آ سکتا ہے اور حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پانی کی ٹینکیوں میں زہر ملا سکتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں بلخصوص سکولوں کو خبر دار کیا جا تا ہے کہ وہ ہر حال میں واٹر ٹینکس کی نگرانی کریں اور چھتوں پر سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنائیں دورسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے بعد صوبے بھر کے سکولوں،اور کالجوں کے کے سربراہان نے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے ٹینکس کو چیک کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں اور سکولوں کی چھتوں پر مستقل سکیورٹی گار ڈ تعینات کر دیئے ہیں ، جبکہ ٹینکس کو کور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جار رہیے ہیں :-