لندن (نیوز ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کے لئے رشتے کی خبریں سوشل میڈیاپروائل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کاباضابطہ بیان سامنے آگیاہے ۔بیان کے مطابق بختاوربھٹوزرداری کے رشتے کے بارے میں کسی بھی سیاسی شخصیت سے کوئی رابطہ نہیں ہے اورنہ ہی ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شعبہ خواتین میں اعلیٰ سطح پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بعض حلقے کوشش کر رہے ہیں اور بڑی حد تک انہیں کامیابی کی توقع ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاجزادی بختاور کا رشتہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاجزادے علی قاسم گیلانی سے طے ہو جائے جو بختاور ہی کی طرح لندن سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور تینوں بھائیوں کی نسبت صرف وہی غیر شادی شدہ ہیں۔ قومی اخبارکے مطابق یوسف رضا گیلانی خود خاندانی طورپر بہت مظبوط ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ بعض حلقوں کا تو یہاں تک دعویٰ ہے کہ دونوں سے مثبت اشارے ملے ہیں اور جلد ہی خوشخبری سامنے آئے گی۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیاکے صارفین حیران رہ گئے ہیں ۔