اسلام آباد (نیوزڈیسک) ریحام خان کو اپنی سماجی تنظیم کے لئے ملک کے 13 بڑے شہروں میں دفاتر کی جگہ مل گئی ہے ان شہروں میں کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ملتان ، شیخوپورہ اور دیگر شہر شامل ہیں دفاتر کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ فروری میں کیا جائے گا ذرائع نےبتایا ہے کہ ریحام خان کی سماجی تنظیم میں شمولیت کرنے والوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔