کراچی (نیوزڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی بنانے کے لیے رینجرز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کو رینجرز حکام کا خط موصول ہوگیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ نے 15دن میں جے آئی ٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔جے آئی ٹی میں حساس اداروں اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔جے آئی ٹی ایس پی رینک کے افسر کی سربراہی میں بنے گی ۔رینجرز نے عزیر بلوچ کو چند روز قبل کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا ۔لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہے ۔