کراچی (نیوزڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ابتدائی تفتیش کے بعد سکیورٹی اداروں نے پیپلزپارٹی کی قیادت اور عزیر بلوچ کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے دوران تفتیش پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیت کے پیغام اپنے پاس لانے والے شخص کا نام بتادیا ہے اور ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ یہ شخص پارٹی کی اہم شخصیت کے بارے میں اس سے زیادہ اور بہت کچھ جانتا ہے ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ مذکورہ شخص نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا ۔عزیر بلوچ کے مطابق اس شخص کے مقتول بلال شیخ اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے بھی قریبی تعلقات تھے ۔