اسلام آباد( این این آئی)الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر علیم خان کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان کی جانب سے این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق جمع کرائے گئے تمام حلف نامے جھوٹے ہیں، یہ تمام حلف نامے دیر اور سوات کے ووٹرز کے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت عدالت میں غلط بیان حلفی پر بنوانے اور جمع کرانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانہ کی سزا بھی ہوسکتی ہے، ٗدیگر قوانین کے تحت یہ سزائیں 2 سے 7 سال تک ہوسکتی ہیں۔