لاہور(نیوز ڈیسک ) ن لیگ کی ایم پی اے اور اداکارہ کنول نعمان انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل کنول نعمان کو برین ہیمرج کے باعث جناح اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے آئندہ 48 گھنٹے نازک قرار دئے تھے۔ تاہم اب کنول نعمان انتقال کر گئی ہیں۔ کنول نعمان کے قریبی ذرائع کے مطابق کنول نعمان کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ یاد رہے کہ کنول نعمان لیگی ایم پی اے ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی میں اداکارہ بھی رہ چُکی ہیں۔