رائیونڈ(نیوز ڈیسک)رائیونڈ میں مضر صحت کیک کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین کی حالت نازک ہے۔رائیونڈ کی ریلوے کالونی میں رہائش پذیر شہزاد نامی شخص گولیاں ٹافیاں بیچ کر بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔شہزاد کے مطابق اس کی پانچ بیٹیوں نے کیک کھایا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی ،بچیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈیڑھ سالہ آمنہ اور چار سالہ طیبہ دم توڑ گئیں جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی موت فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہوئی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی