حیدر آباد ٹاﺅن(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب(تحفظ جنگلی حیات) کے جاری احکامات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ماہ اکتوبر 2016 تک ہر قسم کے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح پاکستان میں موسمی حالات کی تبدیلی کے پیش نظر مرغابی کے شکار جس پر مارچ کے آخر ہفتے تک پابندی ہے سائبیرین پرندوں کی واپسی کا عمل بھی اچانک ہی موسمی تبدیلی کے باعث شروع ہو گیا ہے، محکمہ تحفظ جنگلی حیات سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر ملک نصر حیات چھینہ کے مطابق حکومت پنجاب نے پرندوں کے شکار کے بارے میں واضح پالیسی جاری کر دی ہے، جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ اکتوبر 2016 تک تیتر کے شکار پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دریں اثناءعدالت عظمیٰ کی طرف سے تلور کے شکار پر پابندی اٹھائے جانے کے فیصلہ کے بعد حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن تا حال سامنے نہ آ سکا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا



















































