پشاور(نیوز ڈیسک )صوبہ خبرپختونخوا کے درالحکومت پشاور میں ایک ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے پر ایس ایس پی ٹریفک کا چالان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایس پی ٹریفک نے سگنل بند ہونے کے باوجود اپنی گاڑی روکنے کی بجائے آگے بڑھا دی جس پر ٹریفک وارڈن نے ان کو قانون کی پابندی نہ کرنے پر 200 روپے کا چالان تھما دیا ۔ایس ایس پی ٹریفک نے موقف اپنایا ہے کہ میں نے سگنل جان بوجھ کر توڑا تھا تاکہ ٹریفک وارڈن کا رویہ جانچ سکوں اور دیکھوں کے اہلکار ااپنے فرائض درست طور پر انجام دے رہے ہیں یا نہیں، انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن کی طرف سے فرض شناسی کا مظاہرہ خوش آئند ہے۔