اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی بنکاری سے غربت کم کرنے میں مدد ملے گی مغربی اقتصادی نظام عوام کے لئے بہتر نہیں ہے موجودہ حکومت کو قرضوں کا بوجھ ورثے میں ملا ۔ ماضی میں قرضوں کے باوجود کسی شعبے کو ترقی نہیں دی گئی ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد بہترین اسلامی بینکنگ اور ماحولیاتی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی بینکاری تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اسلامی بینکاری متعارف کرنے والے نظام میں مزید بہتری لائیں گے متعلقہ ادارے سٹیٹ بینک کی رپورٹ مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری سے غربت کم کرنے میں مدد ملے گی مغربی اقتصادی نظام عوام کے لئے بہتر نہیں ہے بینکاری کے شعبے میں بہتری کے لئے ہمیں قائد اعظم کے اقوال پر عمل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیاں درست سمت میں کام کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو قرضوں کا بوجھ ورثے میں ملا ۔ ماضی میں قرضوں کے باوجود ملک کی کسی شعبے میں ترقی نہیں دی گئی ۔ 1970 کے بعد بدعنوانی کے باعث ملک کے ہر شعبے میں تنزلی ہوئی ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔