اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں ڈالا گیا ہے کہ سیاستدان بدترین انسان ہیں، ضیا مارشل لا کے دوران نصاب میں پڑھایا گیا جمہوریت صحیح راستہ نہیں، جنگوں کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رضاربانیچیرمین رضا ربانی کا سینیٹ میں انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار۔ انہوں نے کہا عوام کی جدوجہد صوبائی خود مختاری اور پارلیمانی نظام کیلئے ہے، پھانسی پر چڑھنے والے سیاسی کارکنوں کی یاد میں پارلیمنٹ میں یادگار بنائی جائے۔ انہوں نے کہا رضاربانیآج پھر ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی بات کی جا رہی ہے، وہ جان لیں کہ پاکستانی عوام نے صدارتی نظام کو مسترد کیا، صدارتی نظام پاکستان میں آیا اور ناکام ہو کر جا چکا ہے ۔