منڈی بہاالدین (نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین افراد کے قتل میں سزا یافتہ مجرم افتخار کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ،مجرم کو 4فروری کو گجرات جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت تین افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی ہے اور عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزا یافتہ مجرم افتخار کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ،مجرم افتخار نے 1997میں تین افراد کو قتل کیا تھا اور مقتولین کے لواحقین اور سپریم کو رٹ ، صدر مملکت کی جانب سے معافی کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہے ، عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو4فروری کو گجرات جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔