فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے گھر پر ڈکیتی ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق ڈاکو بڑی رقم اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔حاجی اکرم انصاری کے مطابق تین مسلح ڈاکو ان کے گھر صبح ساڑھے سات بجے داخل ہوئے،اورا سلحہ کے زور پر ان سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور آدھے گھنٹے سے زیادہ لوٹ مار کرتے رہے۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان ڈھائی لاکھ سے زائد نقدی ، ڈیڑھ سو تولہ سونا سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے