برسلز(نیوز ڈیسک)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر قائم مشترکہ کمیشن کاجلاس آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کے کردار سے مطمئن نہیں ہے، بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے آج کے اجلاس میں اس تنازعے کے حل کے لیے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔پاکستان نے گزشتہ سال نومبر میں بغیر شواہد کے بے دخل کیے جانے والے غیرقانونی تارکین وطن افراد کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا