گلگت(نیوز دیسک)ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں،،ہزارہ ڈویڑن میں موسم ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،ہزارہ ڈویڑن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔تاہم موسم ابرآلود ہے،شہری سردی سے بچاوکے لیے گرم مشروبات کا استعمال کررہے ہیں،سوات،اپر دیر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویڑن میں موسم صاف ہے۔پنجاب کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہتی ہے،چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بھی موسم صاف ہے ،پرسردی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے