کراچی (نیوز ڈیسک)ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم کے فرنٹ مین کو کراچی منتقل کردیا گیا،ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم اور سابق وزیر اعظم جنگ رپورٹر ثاقب صغیر کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو ایف آئی اے نے اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کر دیا ہے۔ ایف آےاے کرائم سرکل کراچی کی ٹیم نے 14جنوری 2016 کو اسلام آباد میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم فیصل صدیق خان کو گرفتار کیا تھاتاہم اس وقت عدالت نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسکی کسٹڈی کی درخواست پر ملزم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایف آئی اے کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 33 مقدمات میں مطلوب تھااور بطور فرنٹ مین ملزم نے ایک ارب روپے وصول کئے۔