بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

لاہور ‘ بڑے نجی تعلیمی اداروں نے آج اسکول کھولنے سے انکار کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے لیکن لاہورکے بڑے نجی تعلیمی اداروں نے ا?ج سے اسکول کھولنے سے انکار کردیا ہے ،جس سے والدین ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔پنجاب حکومت اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان یکم فروری سے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، اس کے باوجود لاہور میں اے پلس اور اے کیٹیگری کے اسکول مالکان نے تعلیمی ادارے کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔پنجاب حکومت اور بڑے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے درمیان ٹھن گئی،لاہور کے10 بڑے ایجوکیشنل گروپس نے اپنی تمام برانچز بند رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کی2 نمائندہ ایسوسی ایشنز نے آج اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم رانا مشہود کے آلپاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور آلپاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہو ئے ، جس میں کچھ تلخی ہو گئی، ایسوسی ایشنز والے ناراض ہو کر چلے گئے، تاہم ڈی سی او لاہور انہیں جلد ہی منا لائے، مذاکرات پھر شروع ہوئے، جو بالآخر کامیاب ٹھہرے۔وزیرتعلیم پنجاب نے دو ٹوک کہہ دیا کہ سیکیورٹی کے نام پر بلیک میل نہیں ہونگے،ضابطہ اخلاق پر عمل درا?مد کو یقینی بنایا جائے گا، ا?ل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت نےسیکیورٹی کے معاملے پر یقین دہانی کرا دی ہے۔دوسری جانب شہر کے بڑے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں، اے کیٹیگری میں شامل لاہور کے10 بڑے تعلیمی اداروں کی جانب سے بچوں کے والدین کو یکم فروری کو اسکول بند رہنے کا ایس ایم ایس بھیج دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک اسکول انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہوتا تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہی نہیں میڈیا یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے ملنے والی خبر پر توجہ نہ دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…